سدھو موسے والا کے قتل سے قبل سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

Sep 15, 2022 | 18:56 PM

ایک نیوز نیوز: سدھو موسے والا کو قتل کرنے سے پہلے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سپر اسٹار سلمان خان کو مارنے کا پلان بھی تیار کررکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس پورے پلان  کی قیادت کی ذمہ داری گولڈی برار اور لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹر کپل پنڈت کے پاس تھی۔ کپل پنڈت کو حال ہی میں ہند-نیپال سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کپل پنڈت، سنتوش جادھو اور کچھ دوسرے شوٹر ممبئی کے وازے علاقے میں پنول میں کرائے کے کمرے میں رہنے آئے تھے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا فارم ہاؤس پنویل میں ہی ہے۔ اسی فارم ہاؤس کے راستے میں لارنس بشنوئی کے شوٹروں نے ریکی کرکے یہ کمرہ کرائے پر لیا تھا اور تقریباً ڈیڑھ ماہ تک یہاں رکے رہے۔ لارنس کے ان تمام شوٹرز کے پاس اس کمرے میں سلمان خان پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں کے پستول، کارتوس وغیرہ تھے۔

شوٹروں نے یہاں تک پتہ کر لیا تھا کہ جب سے سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس سامنے آیا ہے، ان کی گاڑی کی رفتار بہت کم ہوتی ہے۔ یہ بھی پتہ لگا لیا تھا کہ سلمان خان جب بھی پنویل کے فارم ہاؤس پر آتے ہیں تو ان کے ساتھ زیادہ تر صرف ان کا PSO شیرا موجود ہوتا ہے۔

مزیدخبریں