ایک نیوز نیوز: ٹینس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ راجر فیڈرر نے راجدھانی چھوڑنے کا اعلان کردیا، چوٹ نے مجبور کردیا ، سوئس کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کاا علان کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
رپورٹ کے مطابق سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے تصدیق کی ہے کہ اگلے ہفتے لندن میں کھیلے جانیوالا لیور کپ انکی پیشہ ورانہ زندگی کا آخری میچ ہوگا اور وہ اے ٹی پی ٹور کے آئندہ میچز اور گرینڈ سلام میں حصہ نہیں لیں گے۔
یادرہے سوئس ٹینس اسٹار اپنے کیرئیر کے آخری مراحل میں تھے تاہم اچھی کارکردگی کے باعث وہ عالمی رینکنگ میں نمایاں ہیں ۔20 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر گھٹنے کی ایک اور سرجری کے بعد فٹنس کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔
اس حوالے سے فیڈرر کاکہنا تھا کہ خواہش تھی اپنی مرضی سے کھیل چھوڑوں اور اینڈی مرے کی طرح انجری کے ہاتھوں رخصت نہ ہونا پڑے۔