ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیس کے بعد نورا فتیحی بھی سوکیش چندر شیکھر فراڈ کیس میں دہلی پولیس کے سامنے پیش ، پوچھ گچھ کی گئی ۔
#WATCH | Actor-dancer Nora Fatehi arrives at the EOW office in Delhi, in connection with the jailed conman Sukesh Chandrashekhar money laundering case. pic.twitter.com/9zSenoEDLP
— ANI (@ANI) September 15, 2022
یادرہے کہ سوکیش چندرشیکھر فراڈ کیس میں گذشتہ روز اداکارہ جیکولین فرنانڈس سے دہلی پولیس کی اکنامک کرائم ونگ (EOW) نے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔
چندرشیکھر اور جیکولین فرنانڈس دونوں کو آمنے سامنے بٹھاکر پوچھ تاچھ کی گئی۔ معاملہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ہے جس مین سوکیش شامل ہے۔
View this post on Instagram
دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ میں پنکی ایرانی پہلی ملزمہ ہے۔ سوکیش نے سب سے پہلے پنکی کو ہی بتایا کہ وہ جیکولین کو پسند کرتا ہے۔ اور وہ کسی بھی طرح سے جیکولین سے اس کارابطہ کرادے ۔ سوکیش نے تہاڑ جیل سے اداکارہ کو کال اور میسج کرنا شروع کر دیا لیکن اس کوئی رسپانس نہیں ملا۔
جس کے بعد پنکی نے جیکلن کے میک اپ آرٹسٹ شان موتھاتھل سے زیڈ بلو میریٹ ہوٹل میں رابطہ کیا تھا جس کےبعد شان نے جیکولین کو سوکیش سےملاقات کے لئے منا لیا۔ سوکیش اور جیکلین 2021 میں ریلیشن شپ میں آئے تھے۔
View this post on Instagram
سوکیش نے محض اس کام کے لئے پنکی کو دو کروڑ روپے دئیے تھے تھے، بعد ازاں دونوں میں جھگڑا ہوگیا تو سوکیش نے پھر پنکی کو صلح کرانے کے لئے 10 کروڑ روپے آفر کئے۔ تنازعہ سوکیش کے خلاف ایک اخبار میں آرٹیکل شائع ہونے پر ہوا تھا جس آرٹیکل کو ہٹانے کے لئے بھی دو تین کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
یادرہے کہ اس کیس کی پہلی ملزمہ پنکی ایرانی ہے اور انہیں 200 کروڑ کی ٹھگی کے معاملے میں پچھلے سال 9 دسمبر 2021 کو ای ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سال فروری میں پنکی کو پٹیالہ ہاوس کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔