کورولش عثمان کی مالہون خاتون نے شادی کرلی

Sep 15, 2022 | 17:16 PM

ایک نیوز نیوز: مشہورترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا کردار نبھانے والی خوبصورت ترک اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نے اپنے بوائے فرینڈ برک اوکتے کے ساتھ شادی کر لی۔ 

اداکارہ یلدیز کے ساتھ شادی کرنے والے معروف اداکار برک اوکتے نے ڈرامہ سیریل عائشہ گُل میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا۔ یہ ڈرامہ پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا اور خاصا مقبول ہوا تھا۔

یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں لمبے عرصے سے گہرے دوست ہیں۔
دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ شادی میں کورولش عثمان کے کچھ ساتھی اداکاروں نے بھی شرکت کی جن میں بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) سمیت دیگر شامل تھے۔

یلدیز جاگری نے کورولش عثمان میں عثمان کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔

مزیدخبریں