ایک نیوز نیوز: اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئیر لینڈ پر ایک بڑا شہاب ثاقب گرتے دیکھا گیا جس کو ملکہ الزبتھ کے موت کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے اور عوام میں طرح طرح کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہاب ثاقب کے اسکاٹ لینڈ شمالی آئیر لینڈ پر گرنے کے بعد برطانوی شہریوں میں شدید خوف پایا جارہا ہے اور ملکہ الزبتھ کی موت کو اس سے جوڑا جارہا ہے ۔ راسخ العقیدہ عیسائیوں کا خیال ہے کہ ملکہ الزبتھ کے بعد شہاب ثاقب کا گرنا برطانیہ کے خاتمے کی نشانی ہے۔کیونکہ دوسری جنگ عظیم سے قبل بھی اسکاٹ لینڈ میں ایسا ہی شہاب ثاقب گرتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد برطانیہ جو کہ اس زمانے کی سپر پاور تھا کا زوال شروع ہوگیا تھا۔
BREAKING ????: Large meteor spotted burning up over Scotland and Northern Ireland pic.twitter.com/EpqXvpeZd4
— Latest in space (@latestinspace) September 15, 2022
اب کئی برطانوی شہری دعوی کررہے ہیں کہ شہاب ثاقب گرنا برطانیہ کی ہی نہیں دنیا کی تباہی اور زوال کا آغاز ہے ۔ اب دنیا بھر میں قبامت خیز واقعات رونما ہونا شروع ہوجائیں گے سونامی اور زلزلے آئیں گے ۔ جبکہ برطانیہ اور برطانیہ کے شہری ختم ہوجائیں گے۔
دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کا گرنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں پوری دنیا میں مختلف سائز کے شہاب ثاقب مختلف اوقات میں گرتے رہتے ہیں اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ میں گرنے والا شہاب ثاقب بھی ایک عام شہاب ثاقب تھا جس کا سائز تھوڑا بڑا تھا۔