ایک نیوز نیوز: نہاؤ ،خوشبو لگاؤ اور پھر دفتر آؤ۔۔ ریلوے افسران کو "بابو" بنانے کیلئے ریلوے لاہور ڈویژن کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن نے مراسلہ جاری کیا۔ مراسلے میں ہدایات دی گئیں ہیں کہ جن ریلوے ملازمین نے پرانے، بدبو دار اور پھٹے ہوئے کپڑے پہنے ان کیلئے ریلوے میں کوئی گنجائش نہیں۔
ریلوے کے مراسلے کے مطابق افسران دفاتر میں نہا کر اور خوشبو لگا کر آئیں، تمام ملازمین اور افسران استری ہوئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر دفتر آئیں، شیو یا داڑھی باقاعدگی سے بنائی جائے اور ناخن تراشے جائیں، باقاعدگی سے دانت صاف کئے جائیں اور اچھی خوشبو لگائیں، تمام ملازمین جوتے باقاعدگی سے پالش کرکے پہنیں۔
ریلوے مراسلے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔