روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچے

روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچے

ایک نیوز نیوز: روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن ممکنہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

یورو ویکلی نیوز کے مطابق روسی صدر پر قاتلانہ حملے کی خبر جنرل ایس وی آر ٹیلی گرام چینل نے ریلیز کی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ پیوٹن پر قاتلانہ حملہ کب ہوا تھا۔

ٹیلی گرام چینل کی خبرکے مطابق روسی صدر کی لیموزین گاڑی کا بائیں جانب کا اگلا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹا اورگاڑی سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا، لیکن ڈرائیور نے گاڑی کو محفوظ طریقے سے سائیڈ پرلگا لیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس واقعے میں صدر ولادمیر پیوٹن محفوظ رہے تاہم اس واقعے کے بعد کئی افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے 2017 میں انکشاف کیا تھا کہ ان پر اب تک 5 قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔