ایک نیوز نیوز: پاکستانی فاسٹ بالرشعیب اختر نے بھارتی بیٹ مین ویرات کوہلی کی رئٹائرمنٹ کی پیشن گوئی کردی۔ کہتے ہیں کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد شارٹر فارمیٹ سے رئٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
شعیب اختر نے انڈیا ڈاٹ کام کے لائیو سیشن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا دوسرے فارمیٹس میں زیادہ دیر تک کھیلنے کےلئے کرسکتے ہیں۔
پاکستانی باولرنے کہا اگر وہ کوہلی کی جگہ ہوتے تو وہ بڑا سوچتے اور رئٹائر ہو جاتے۔
ویرات کوہلی نے تینوں فارمیٹس میں ایک سو سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی سربراہی کر چکے ہیں اور اب تک 104 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 میچزمیں 51.94 کی اوسط سے 3584 رنز سکور کئے ہیں۔
چند روز قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےبھی ویرات کوہلی کی رئٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی کی گیم میں انٹری بھی شاندار تھی اور وہ باعزت طریقے سے کھیل کو خیرباد کہیں گے۔