ایک نیوز نیوز: عشق میں ناکامی یا محبت ادھوری، نامعلوم نوجوان نے محبوبہ کو فائر مار کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نامعلوم جگہ پر نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جس نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو پستول سے فائر مار کر ہلاک کرلیا۔
خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی جبکہ لڑی کی شناخت تہمینہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم نے پہلے محبوبہ تہمینہ کو سینے میں فائر مارا پھر خود کو قتل کیا لیکن تہمینہ زخمی ہوگئی،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔