ایک نیوز نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیٹرائٹ آٹو شو کے دوران شیورلے کورویٹ الیکٹرک گاڑی ڈرائیو کی ۔امریکی صدر کو کاروں میں دلچسپی کے باعث ’’ کار گائے‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے شمالی امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی آٹو شو ڈیٹرائٹ میں شرکت کی ہے ۔ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کے لئے ٹیکس مراعات کے لئے عنقریب قانون سازی کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے کنونشن سنٹر شیورلیٹ، جنرل موٹرز، فورڈ اور سٹیلنٹیس کی امریکی تیار کردہ ہائبرڈ، الیکٹرک اور روایتی گاڑیوں کے سٹالز کا دورہ کیا ۔
" اس موقع پر انہوں نے آٹو ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاریں " مجھے امید کا احساس دیتی ہیں - حالانکہ مجھے رفتار بھی پسند ہے۔" انہوںنے ڈیٹرائٹ میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز کیلئے 900 ملین ڈالر مدد کا بھی اعلان کیا۔
بائیڈن انتظامیہ نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری اور اسمبلی پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت ریاستوں کو الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں کا نیٹ ورک بنانے کے لیے پانچ سالوں میں 5 بلین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔