ایک نیوز نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ ونے واترا سے جب اس ملاقات کی تصدیق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ثمرقند میں وزیراعظم نریندرا مودی کی متعدد اہم ملاقاتیں طے ہیں ۔
پریس بریفنگ کے دوران بھارتی سیکرٹری خارجہ ونے واتراکاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صدر ازبکستان سے ملیں گے اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ نریندرا مودی کی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کچھ اور اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن کی مزید تفصیل اس وقت میڈیا شئیر نہیں کی جاسکتی ، ۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے جلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں ایس سی او اجلاس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ،ایس سی او اصلاحات اور توسیع ، خطے میں سکیورٹی کی صورت حال اور تجارت کا فروغ کے موضوعات زیر بحث آئیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے چیلنج پر قابو پانا اور اس حوالے سے مختلف کوششوں کو جانچنا ہوگا جبکہ عملی تعاون کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔