ایک نیوز نیوز: روس کی جانب سے گیس فراہمی پرروک کے بعد فرانس کے عالمی نشان 'آئیفل ٹاور' کی روشنیاں رات کے ابتدائی حصے میں گُل کر دی جائیں گی۔
بجلی کی بچت کے لئے پیرس بلدیہ کے، انرجی بچت پلان متعارف کرایا ہے جس کے مطابق آئیفل ٹاور کی روشنیاں مقامی وقت کے مطابق رات 23:45 پر بجھا دی جائیں گی۔
پیرس کی بلدیہ مئیر' این ہڈالگو' نے ٹویٹر سے انرجی سیونگ پلان کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس بلدیہ کی تمام عمارتوں کی روشنیاں رات 10 بجے گُل کر دی جائیں گی لیکن شہریوں کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے شاہراہوں اور گلیوں کی دو رویہ روشنیاں رات بھر روشن رکھی جائیں گی۔
بلدیہ مئیر نے کہا ہے کہ جو روشنیاں رات 01:00 تک روشن رہتی ہیں انہیں بھی رات 23:45 پر بجھا دیا جائے گا۔ اولڈ ہاوسز ، چائلڈ کئیر مراکز اور پبلک سروس کی دیگر عمارتوں کے علاوہ دیگر تمام سرکاری عمارتوں میں ہیٹنگ کےدرجے کو گرا دیا جائے گا اور اس سال انتظامی اداروں کی عمارتوں میں ہیٹنگ سسٹم کو ایک مہینہ تاخیر سے کھولا جائے گا۔
فرانس ذرائع ابلاغ کے مطابق بھی سرکاری عمارتوں کی روشنیوں کو جلد بجھانے کے لئے ابتدائی اقدامات 23 ستمبر کو نافذالعمل ہو جائیں گے۔ پیرس کے تمام علاقوں کی بلدیہ عمارتیں، بلدیہ سے منسلک عجائب گھر اور تقریباً 52 میٹر بلند سینٹ۔جیکوئس ٹاور بھی انرجی سیونگ پلان کا تابع ہو گا۔