جناح ہسپتال میں 25سالہ خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

جناح ہسپتال میں 25سالہ خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش
کیپشن: جناح ہسپتال میں 25سالہ خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

ایک نیوز نیوز:شہر قائد کے جناح ہسپتال میں خاتون نے 6 بچوں کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل کی رہائشی 25 سالہ عائشہ کے ہاں چھ بچوں کی ولادت ہوئی، بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں، ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی۔

بچوں کی پیدائش پر عائشہ اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے، 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو کم وزن اور سانس کی تکلیف کے باعث نرسری میں داخل کیا گیا ہے۔