وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورہ پرازبکستان پہنچ گئے

Sep 15, 2022 | 10:31 AM

JAWAD MALIK
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورہ پرازبکستان پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورہ پرازبکستان پہنچ گئے

ایک نیوز نیوز:  وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں، عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔

 انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان شنگھائی سپرٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔

مزیدخبریں