ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں، عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان شنگھائی سپرٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
Leaving for Uzbekistan today to attend the meeting of the Council of Heads of State of the SCO. The global economic turbulence has necessitated the need for more cooperation among the SCO member countries. The SCO vision represents the aspirations of 40% of world population.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 15, 2022
شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔