موذی وبا کی چھٹی لہر سے مزید ایک مریض انتقال کر گیا

Sep 15, 2022 | 10:06 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، موذی مرض میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں