ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچ گیا،آخری رسومات پیرکواداہوںگی

ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچ گیا،آخری رسومات پیرکواداہوںگی
کیپشن: ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچ گیا،آخری رسومات پیرکواداہوںگی

ایک نیوز نیوز: آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے  شرکت کی۔

اس کے علاوہ  شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش  کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔

خیال رہے کہ  برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا  8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔