ہنڈائی موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے اضافے کا اعلان

Sep 15, 2022 | 00:18 AM

ایک نیوز نیوز: ہنڈائی موٹرز نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ELANTRA 2.0 کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 56 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ SONATA 2.0 کی قیمت میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 81 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح SONATA2.5 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا تاہم 30 ستمبر تک مکمل ادائیگی کی صورت میں پرانی قیمت پر یہ گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔ 

مزیدخبریں