نعمان اعجاز ٹیکس نادہندہ، ایف بی آر نے گھیرا تنگ کر دیا

Sep 15, 2020 | 15:41 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) اداکار نعمان اعجاز 35 لاکھ روپے انکم ٹیکس کے نادہندہ نکلے ، ایف بی آر نے تفصیلات کیلئے بینکوں سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکار کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے بینکوں سے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نعمان اعجاز سے 2016 میں کی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی ہیں جس کو انہوں نے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

ایف بی آر نے اداکار کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے بینکوں سے بھی رجوع کررکھا ہے اور تمام تفصیلات مل جانے کے بعد ہی نعمان اعجاز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدخبریں