حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
کیپشن: After the Hezbollah drone attack, the Iranian newspaper published the same headline as the American newspaper

ویب ڈیسک: حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے امریکی اخبار کی جانب سے بنائے گئے سرورق کا جواب دے دیا۔

17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں بیک وقت پیجر دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی اور درجنوں شہید ہوگئے۔

جن پیجرز میں دھماکے ہوئے ان میں سے زیادہ تر حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال تھے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو کمزور کرنے  کیلئے کیا جانے والا حملہ ہے۔

پیجر دھماکوں کے بعد امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی جانب سے سرورق پر پیجز دھماکے کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی تصویر لگائی گئی جس کی سرخی پر لکھا تھا ’ بیپ بیپ بوم‘ (Beep, Beep, Boom) جس کا مقصد پیجر سے آنے والی آواز اور اس بعد ان میں ہونے والے دھماکے کو ظاہر کرنا تھا۔