قومی  ٹیم اے سی سی ایمر جنگ ٹیمز  ٹی 20 ایشیاء کپ  کیلئے اومان روانہ  

Oct 15, 2024 | 23:07 PM

ایک نیوز:پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ  ہوگئی۔ 

پاکستان شاہینز ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد حارث کریں گے جبکہ عمر رشید ہیڈ کوچ، عمران فرحت بیٹنگ کوچ اور رفعت اللہ مہمند فیلڈنگ کوچ  ہوں گے ،پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا۔ 

پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی، شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ بی کے میچز کھیلے گی،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔   

مزیدخبریں