ایک نیوز:سفارتی ذرائع کے مطابق روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق الیکسی اوورچک کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ،روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے،روسی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے ،ایس سی او سربرہان مملکت اجلاس کے لئے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے ،روسی وفد دو حصوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے ،روسی وفد میں وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم کے علاوہ دو سے تین وزراء بھی شامل ہیں ،روسی وزیر اعظم کے وفد میں 58 سے زائد روسی صحافی بھی شامل ہیں ۔
سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ روسی وزیر اعظم کل ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے، میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کی اعلی پاکستانی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، روس اور چین ایس سی او کے بانی ممالک ہیں ،روس اور چین نے مل کر 1996 میں شنگھائی فائیو کی بنیاد رکھی تھی، شنگھائی فائیو بعد میں سنگھائی تعاون تنظیم بنی ہے۔