آرمی چیف کی بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولووچنکو سے ملاقات

Oct 15, 2024 | 19:28 PM

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولووچنکو سے ملاقات   کی ہے۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق    ملاقات میں   آرمی چیف اور بیلاروس کے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال  کیا،  دونوں شخصیات نے دو طرفہ سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق  کیا ۔ 

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بیلاروس کے کردار کو  سراہتے ہوئے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان عسکری تعاون کو مستقبل میں مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار  کیا۔ 

آئی ایس پی آر کےمطابق بیلاروس کے وزیراعظم رومان گلوفو چینکو  کی جانب سے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار  اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ رانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا گیا ۔ 

مزیدخبریں