آئینی ترمیم: قومی اسمبلی ، سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ

Oct 15, 2024 | 18:31 PM

ویب ڈیسک : ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کی شام طلب کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے نوٹیفکیشن جلد جاری کردئیے جائیں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں آئینی ترمیمی مسودے پیش کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئینی ترمیم کرانے کی مکمل کاوش کرے گی، حکومتی و اتحادی ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

قبل ازیں   پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ   خصوصی کمیٹی کا اجلاس  کل ساڑھے بارہ بجے طلب کر لیا گیا،سید خورشید شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ   کمیٹی کا اجلاس اس سے قبل 17 اکتوبر ساڑھے 3 بجے طلب کیا گیا تھا۔  

مزیدخبریں