ایک نیوز: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ایس سی او کا سربراہی اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے ، جب بھارت شنگھائی کانفرنس کی میزبانی کر رہا تھا تو میں نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ سربراہی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی موجود ہو،جیسے میں بطور وزیر خارجہ بھارت گیا تھا،آج بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں موجود ہیں، ایس سی او کے قوانین کے مطابق دوطرفہ ایشوز نہیں اٹھائے جاسکتے،دیگر فورمز موجود ہیں جہاں دونوں ممالک اپنے باہمی ایشوز اٹھاسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کامیاب ہوگا،مختلف ممالک کے وزرائے اعظم کانفرنس کیلئے پاکستان میں موجود ہیں، ایس سی او کا اجلاس پاکستان میں ہونا فخر کی بات ہے، ایس سی او کیلئے بھارت کے و زیر خارجہ کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں، ایس سی او کی کامیابی کیلئے ہم اپنی کمٹمنٹ ظاہر کرنا چاہتے تھے۔