سونے کی قیمت میں مزید کمی 

سونے کی قیمت میں مزید کمی 
کیپشن: Further decline in gold price

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی، 10گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔