پاکستان اور روس کے درمیان دورزبا سیون مشقیں جاری

Oct 15, 2024 | 14:42 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ مشقوں دورزبا ہفتم کا انعقاد، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی سے متعلق یہ ساتویں مشترکہ مشقیں ہیں۔    
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک روس مشترکہ مشقیں، دورزبا سیون پاکستان اور روس کی انسداد د ہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں دروزبا سیون شروع ہو گئیں، دو ہفتے پر محیط مشقوں کا آغاز انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں ہوا۔    
مشقوں میں لائٹ کمانڈو ٹروپس ایکس پاکستان آرمی اور روسی فوجی دستہ حصہ لے رہا ہے، کمانڈانٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، دورزبا سیون مشقو ں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے بہترین پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔

مزیدخبریں