ویب ڈیسک: ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کامیڈین منورفاروقی بھی لارنس بشنوئی کے رڈار پر ہیں، منور فاروقی ہندو دیوی دیوتاؤں پر کئی بار تبصرہ کر چکا ہے، منورفاروقی کے بارے میں خفیہ معلومات ملی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لارنس بشنوئی ایک بار پھر بابا صدیقی قتل کیس میں نام جڑنے کیوجہ سے سرخیوں میں آ گیا ہے۔
خیال رہے کہ12 اکتوبر کی رات بابا صدیقی پر تین شوٹروں نےحملہ کیااور ان کو قتل کر دیا،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر بابا صدیقی کے قتل کو لے کراپوزیشن جماعتوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت لفظی جنگ ہوئی۔
بابا صدیقی کے بعد کامیڈین منورفاروقی کی جان کو بھی خطرہ
Oct 15, 2024 | 12:55 PM