ناسا کا خلائی جہاز مشتری یوروپا کے سفرپر روانہ 

Oct 15, 2024 | 12:18 PM

ویب ڈیسک:امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اسکےچاندیوروپا کے سفرپر روانہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقےکے اندر تحقیق کریگا، خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لیگااور تعین کریگا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا گیا ہے جو وہاں زندگی کا پتا  لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔

مزیدخبریں