شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی سیکورٹی کا معاملہ،12ہزار سے زائداہلکار تعینات

Oct 15, 2024 | 11:21 AM

ایک نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی سیکورٹی کیلئےمجموعی طور پر 12 ہزار 674 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے ۔
ان میں وفاقی پولیس کے 6 ہزار 963، ایف سی کے 1500، پی سی کے 2 ہزار اہلکار شامل ہیں، سیکورٹی کیلئے سندھ پولیس کے 850 اور پاک رینجرز 1ہزار 361 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
 وی آئی پیز سیکورٹی کیلئے 607 گاڑیاں مختص 2ہزار 994 اہلکار وی آئی پی روٹس پر ڈیوٹی دیں گے، 1 ہزار 783 اہلکار وی آئی پیز کی قیام گاہوں کے ارد گرد تعینات رہیں گے۔
 444 اہلکار کنونشن سینٹر کی سکیورٹی پر معمور ہونگے ،ریڈ زون داخلے کی پوسٹ پر 400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے،451اہلکار کیویک رسپانس فورس اے پی سی کے ہمراہ چوکیوں کی نگرانی کریں گے۔    

مزیدخبریں