ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 578 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،202کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 173 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 42 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 85,893 جبکہ کم ترین سطح 84,856 پوائنٹس رہی۔
انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.66 روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا۔