دوسرا ٹیسٹ:پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

Oct 15, 2024 | 10:09 AM

ویب ڈیسک: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے سپنرز ہیں ،ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔
انگلش کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین سپنرز شامل کیے ہیں،دوسرے ٹیسٹ کیلئےاعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں