ایک نیوز: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ31اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ۔
ایف بی آر حکام نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے 30ستمبر آخری تاریخ مقرر کی تھی۔