بل کلنٹن کو ووٹرز باہر نہ نکلنے کی صورت میں کاملا کے ہارنے کا خدشہ 

Oct 15, 2024 | 09:42 AM

ایک نیوز: بل کلنٹن نے ووٹرز باہر نہ نکلنے کی صورت میں کاملا ہیرس کے ہارنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ کاملا ہیرس کا معاشی پلان ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ہے،ممکن ہے یہ ریاست پورے الیکشن کے نتائج کو طے کر دے،7ریاستیں ایسی ہیں جہاں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا کہ تمام ریاستیں ہار بھی سکتے ہیں اور انہیں جیت بھی سکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ ہارے تو ریپبلکنز کو نقصان نہیں ہو گا، کاملا ہیرس ہاریں تو ڈیموکریٹس کو نقصان ہو گا۔
کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے امیگریشن بل رکوا کر مجرموں کا داخلہ آسان کیا،سخت سکریننگ کا بل منظور ہوتا تو مجرموں کا امریکا آنا مشکل ہو جاتا، ٹرمپ امیگریشن کے خلاف ہے لیکن امریکا کو افرادی قوت کی ضرورت ہے۔    

مزیدخبریں