ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو قومی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیدی۔
ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ فلسطین اہم مسئلہ ہے۔مسلم لیگ کا وفد کانفرنس میں شرکت کریگا۔جماعت اسلامی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس 17اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روزبھی مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔