پاکستانی پولیس افسر  نے اسرائیل کیخلاف جہاد کی اجازت مانگ لی  

پاکستانی پولیس افسر  کی اسرائیل کیخلاف جہاد کی اجازت مانگ لی  
کیپشن: Pakistani police officer asked permission for Jihad against Israel

ایک نیوز :سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹرنے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اورجسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو سٹی ساؤتھ زون میں تعینات انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگ لی۔

 انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو خاص طورپرفلسطین ریلیف آپریشن کے لیے پیش کش کردی۔

   خط میں انسپکٹر نے لکھا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے۔