کراچی ایئرپورٹ سے 39آئی فونزسمگلنگ کی کوشش ناکام 

کراچی ایئرپورٹ سے 39آئی فونزسمگلنگ کی کوشش ناکام 
کیپشن: Attempt to smuggle 39 iPhones from Karachi Airport failed

ایک نیوز :کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی،ملزم فیصل سلیم کی 39آئی فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

تفصیلات کےمطابق ملزم فیصل سلیم دبئی سے 39آئی فونز سمگلنگ کرکے لایاتھا ۔ آئی فونز کی مالیت تین کروڑ ستر لاکھ روپے ہے ۔ایئرپورٹ پر موجود کسٹم کی ٹیم نے تلاشی کے بعد 39 آئی فونز پکڑے۔ملزم معذوری کا دھوکہ دیتےہوئے وہیل چئیر پر بیٹھ کر گرین چینل کا استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہرآیا۔ جناح ائرپورٹ سےآئی فونز اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کسمٹز حکام کاکہنا ہے کہ  ملزم کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔