سوئی ناردرن کاکریک ڈاؤن،بڑے پیمانے پرگیس چوری پکڑی گئی

Oct 15, 2023 | 18:26 PM

ایک نیوز :سوئی ناردرن کے لاہور ریجن میں کریک ڈاؤن پر بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی۔

جنرل منیجربلال اصغرکےاحکامات پر  ایگزیکٹو انجینئر علی احمد کی ٹیموں نے لاہور بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں، مصری شاہ کے علاقے سلطان پورہ میں منوں سری پائے اور چنے والے کی دکان پر گیس کی بڑی چوری پکڑی گئی، تندور کے لئیے دیے گئے گیس کنکشن سے بڑے چولہوں پر چنے اور سری پائے کی دیگیں تیار کی جارہی تھیں جس سے ملکی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا،۔صارف کا میٹر کاٹ کر تحویل میں لے لیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے لیبارٹری روانہ کردیا گیا۔

فیروزپور روڈ پر واقع یوحنا آباد میں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران 1 فیک میٹر پکڑا گیا جبکے اٹاری سروبہ کے علاقے میں بھی ایک فیک میڑ پکڑا گیا، گیس چور فیک میٹر لگا کر گیس کی چوری میں مصروف تھے ، میٹرز کو منقطع کر کے قبضے میں لے لیا گیا اور چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں قانونی چارہ جوئی کی درخواست دے دی گئی ۔

 یوحنا آباد کے علاقے میں مزید دو گھروں نے فیک سروس لائن لگا رکھیں تھیں جس سے گیس چوری کا منصوبہ تھا جس کو کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، ٹیموں نے فیک سروس لائن کھدائی کرکے نکال دیں، مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دیدی گئی۔

ترجمان کے مطابق گیس چوروں کیخلاف  بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے خفیہ اطلاع پر پھول نگر کے علاقے میں گھر پر چھاپہ، زیر زمین بائی پاس لگا کر گھر میں گیس کی ترسیل کی جارہی تھی اور لاکھوں کی قیمتی گیس کی چوری جاری تھی، ٹیموں نے کھدائی کرکے ڈائیریکٹ بائی پاس کاٹ دیا موقع سے شواہد اکٹھے کرکے متعلقہ تھانے میں قانونی چارہ جوئی کی درخواست دے دی ۔

جنرل مینجر بلال اصغر جنرل مینجر لاہور نےٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں