نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے اٹلی کے سفیرکی ملاقات،تعاون بڑھانے پراتفاق 

Oct 15, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز  کے مابین ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں ثقافت،سیاحت،تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ،تجارتی اور ثقافتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 اطالوی سفیر کا جی ایس پی پلس سٹیس میں توسیع کے لئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، اٹلی جی ایس پی پلس سٹیس میں توسیع کے لئے پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ۔ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ   پاکستان اور اٹلی بہترین دوست ملک ہیں،وقت آ گیا ہے اس دوستی کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔ ثقافت اور تجارت کے شعبے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ ان شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پولیس لائزن آفیسرز کی تربیت کے لئے اٹلی کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں۔ اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔

مزیدخبریں