ایک نیوز :بھارت سے بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے انسٹاپوسٹس پرکمنٹس سیکشن بند کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کرنا شروع کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہےگا، دوسری جانب محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کردیاہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابراعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن تب بھی محدود رہےگا۔
مزید برآں بابراعظم کے والد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اس وقت غیر فعال ہے۔
بابراعظم، رضوان نے انسٹا پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا
Oct 15, 2023 | 17:30 PM