ایک نیوز: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے ریاض میں ملاقات ہوئی، انتھونی بلنکن نے سعودی عرب سے حمایت طلب کرنے کی کوشش کی، انہیں کرارا جواب مل گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم چاہتے ہیں اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینیوں کو ان کےحقوق ملنے چاہئے۔
ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس پر انتونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے مل کرکام کررہے ہیں۔
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman and I met today in Riyadh and discussed the Hamas terrorist attacks on Israel. pic.twitter.com/HjoGMmTzqi
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) October 15, 2023