ایک نیوز: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے او آئی سی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کریں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہریوں، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیے۔
We strongly condemn Israel's brutality against Palestinians. Bombing of civilians, kids & hospitals must stop immediately. The world must take action to implement UN resolutions & stop this ongoing genocide. We appeal to the OIC nations to provide food and medicines to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 15, 2023
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور اس جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدام کرنا چاہیے، ہم سب ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 ہزار افراد زخمی ہیں۔