فیصل آباد:فیسکوریجن کا37واں روز،مزید 41 بجلی چورپکڑلیے

فیصل آباد:فیسکوریجن کا37واں روز،مزید 41 بجلی چورپکڑلیے
کیپشن: فیصل آباد:فیسکوریجن کا37واں روز،مزید 41 بجلی چورپکڑلیے

ایک نیوز:فیسکوریجن کے 8 اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 37ویں روز بھی جاری جس میں مزید41بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق فیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ 80ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 35لاکھ 27ہزارسے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،فیسکو ریجن سے 37روز کے دوران مجموعی طور پر 2870 بجلی چوروں کو پکڑا گیا ہے،بجلی چوری میں 2717گھریلو،79کمرشل،69زرعی،اور 5انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے۔

فیسکو ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طورپر79لاکھ 14ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور35 کروڑ64 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیا گیا۔فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 2766بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے،2276بجلی چوروں کو گرفتار اور 17کروڑ51لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے۔