ایک نیوز:لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 38ویں روز بھی جاری جس میں مزید385بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کو38 روزمکمل ہوگئے۔ 38ویں روز کے آپریشن کے دوران203ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو ئیں جبکہ 37 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا،تمام اضلاع میں 385 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل14، زرعی6اور365 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو8 لا کھ 26 ہزار21 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 کڑور 93 لاکھ 14ہزار363روپے ہے۔
ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں کنکشن کو1245000 روپے کا جرمانہ کیا گیا،دیپالپور کے علاقے مرزا پور میں کنکشن کو1181310 روپے کا جرمانہ کیا گیا،بادامی باغ میں 713705روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق نولکھا میں ایک کنکشن کو800000کی رقم چارج کی گئی ہے۔38ویں روز کے آپریشن کے دوران کل5731 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،17787 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 16532 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک 3کروڑ65 لاکھ 92 ہزار374یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت ایک ارب 64 کروڑ30 لاکھ 90 ہزار925 روپے ہے۔