افغانستان کے مغربی علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

Oct 15, 2023 | 10:49 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: افغانستان کے صوبۂ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ بھی آیا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبۂ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں