ہندو پنڈت کی اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کھل کر سامنے آگئی

ایک نیوز: معروف ہندو پنڈت یتی نرسنگھنند کا حالیہ اسرائیلی اقدامات اور فلسطین پر جارحیت کے حق میں بیان سامنے آگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق یتی نرسنگھنند نے اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں اسرائیل میں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ رہائش فراہم کی جائے،ہماری اسرائیل میں رہائش کے مطالبے کا مقصد اسرائیلوں کا اس کینسر (اسلام) سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

 یتی نرسنگھنند نے کہا کہ ہم ہندو پچھلے 1400 سال سے اسلام کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہندو پنڈت نے اس بیان میں نہایت غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے گالیاں بھی بکیں،ہم ہندو سوائے اسلام کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،مسلمان یہودیوں اور ہندوؤں دونوں کے لئے مصیبت ہیں۔

یتی نرسنگھنند کے حالیہ فلسطین مخالف بیان کے بعد بھارت کی مسلمانوں کے لئے بغض اور نفرت عالمی سطح پر عیاں ہو گئی،اقوام متحدہ کو چائیے کہ بھارت کے مسلمان مخالف بیانات اور پروپیگنڈوں کا سخت نوٹس لے۔