ایک نیوز:لونگ مصالحوں کاحصہ ہےلیکن اس کےعلاوہ بھی اس کےبےشمارفائدےہیں،یہ مختلف قسم کےٹوٹکوں کےطورپربھی استعمال کیاجاتاہے،لونگ کی خوشبو ہم میں سے بیشتر کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے لیکن کیا آپ نے اسے صبح چبا کر دیکھا ہے کہ یہ مصالحہ جسم کیلئے کتنے فائدے رکھتا ہے؟
تفصیلات کےمطابق لونگ کااستعمال کھانےکےعلاوہ بھی ہوتاہے، یہ طاقت کا خزانہ ہے اور اسے خصوصیات سے بھر پور سمجھا جاتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء سے بھرا ہوا ہے۔ آپ لونگ کھاتے ہیں تو آپ کے جسم کو وٹامنز، فائبر، پروٹین، آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، مینگنیج، کاربوہائیڈریٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں ملیں گے۔
اگر آپ روزانہ صبح اٹھ کر خالی پیٹ لونگ چباتے ہیں تو آپ کی صحت کیلئے ان گنت فائدے ہوں گے۔آئیے جانتے ہیں کہ یہ مصالحہ آپ کیلئے کیسے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھے گی:
کورونا وائرس کی وبا کی آمد کے بعد سے قوت مدافعت بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچا جا سکے، بدلتے موسم، برسات اور سردیوں کے موسم میں نزلہ، کھانسی اور زکام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ روزانہ صبح اٹھتے ہی لونگ چبانے کی عادت بنا لیں تو جسم کی قوت مدافعت بڑھے گی۔
جگر کی حفاظت:
جگر ہمارے جسم کا ایک بہت اہم عضو ہے، کیونکہ یہ بہت سے کام کرتا ہے، اس لیے آپ کو اس عضو کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ لونگ کھانے سے جگر کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
سانس کی بدبو دور ہو جائے گی:
لونگ کو قدرتی ماؤتھ فریشنر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، کئی بار منہ کی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے منہ کی بو آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لونگ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، اگر آپ اسے ہر صبح چبائیں گے تو منہ میں موجود جراثیم مر جائیں گے اور سانس کو تازگی ملے گی۔
دانت میں درد:
اگر آپ کو اچانک دانت میں درد ہو، اور آپ درد کش ادویات نہیں لینا چاہتے تو فوراً لونگ کا ایک ٹکڑا دانت کے قریب دبائیں جس سے درد ہو رہا ہو۔ یہ مادہ مؤثر طریقے سے بیکٹیریا پر حملہ کرتا ہے، اس طرح دانت کے درد کو ٹھیک کرتا ہے۔
نہارمنہ لونگ چبانےکےبےشمارفائدے
Oct 15, 2023 | 08:15 AM