ایک نیوز:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتےہوئےلندن میں ہزاروں لوگ سڑکوں پرنکل آئے۔
تفصیلات کےمطابق پندرہ ہزارسےزائد مظاہرین نے فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےبی بی سی کے ہیڈ کوارٹرز کا گھیراؤ کیا، فری فری فلسطین کے نعروں سے وسطی لندن کی فضا گونج اٹھی، شرکا بی بی سی کے ہیڈ کوارٹرز سے پارلیمنٹ اسکوائر تک گئے۔
NOW: Thousands of pro-Palestinian protesters swarmed central London to protest against Israel's ongoing bombardment of Gaza. They carried signs and banners with messages such as "Free Palestine" or "From the river to the sea, Palestine will be free," while chants echoed through… pic.twitter.com/nIoIxP2Nsx
— red. (@redstreamnet) October 14, 2023
مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھےتھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔