ایک نیوز:کرم پورمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکواپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کرم پورمیں مبینہ پولیس مقابلہ میں 65سنگین مقدمات میں ریکارڈیافتہ اشتہاری ڈاکوہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوکی شناخت عرفان عرف فانی سہو کےنام سےہوئی ہے،جوضلع وہاڑی کے25مقدمات میں بھی مطلوب تھااور40مقدمات میں چالان شدہ تھا،ملزم عرفان سہو ایکٹو کریمنل اور2 مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالےڈاکونے5 ستمبر 2023ء کوپولیس پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی جب اس کی گرفتاری کیلئے اس کےٹھکانے پرچھاپاماراگیا،ہلاک ہونے والا ڈاکو ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ ضلع خانیوال کے قتل، ڈکیتی، رابری، اشتہاریوں کو پناہ دینے اور اقدام قتل سمیت65 سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالاملزم علاقےمیں خوف کی علامت سمجھاجاتاتھا جبکہ شہریوں پر فائرنگ کرنے سے گریز بھی نہ کرتا تھا،ملزم کو لڈن کے مختلف مقدمات میں برآمدگی کیلئےلے جایا جا رہا تھا،کہ راستےمیں ملزم کوچھڑوانےکیلئےاس کےساتھیوں نےفائرنگ کردی جس کی زدمیں آکرڈاکو ہلاک ہوگیا،جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سےملزمان موقع سےفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،ملزم تھانہ کرمپور کی حدود کاعلاقہ موضع زور کوٹ کا رہائشی تھا،جس کی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔