ایک نیوز:امریکی ارکان کانگریس نےغزہ پراسرائیلی دہشتگردی کےبارےمیں صدرجوبائیڈن کوخط لکھ کرتشویش کااظہارکردیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق کانگریس کےارکان نےصدرجوبائیڈن کوخط لکھ کرکہاہےکہ شمالی غزہ سے لاکھوں فلسطینیوں کے انخلا اور اس کے خطرناک نتائج پر تشویش ہے،اسرائیل کے حملوں سے غزہ کی صورت حال پربھی شدید تشویش ہے۔
ارکان کانگریس نےکہا ہےکہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی فوری بحالی کرائی جائے، شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ تک انسانی امدادکیلئے راہداری بنوائی جائے، امریکا اور عالمی برادری خطے کے پائیدار امن کیلئے اقدامات کریں، غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی بحران حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔
امریکی ارکان کانگریس نے مطالبہ کیا ہےکہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، فلسطین اور اسرائیل دونوں طرف کے شہریوں کا جانی نقصان روکا جائے، غزہ کی مکمل ناکابندی کے اسرائیلی فوج کے بیان پر بھی تشویش ہے، صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ کیلئے انسانی ضروریات بند کرنےکے معاملےکو دیکھیں۔